ہائیکورٹ:زرتاج گل کی ایف آئی اے نوٹس کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

ہائیکورٹ:زرتاج گل کی ایف آئی اے نوٹس کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ جسٹس سردار اکبر علی نے ایف آئی اے میں تحقیقات ختم ہونے پر درخواست نمٹائی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نجی ٹی وی کے اینکر نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست دی، جس پر ایف آئی اے نے غیر قانونی نوٹس جاری کیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے ایف آئی اے کا جاری کردہ نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...