اقبال زیڈ احمد کی انکوائری کیخلاف درخواست،پیش رفت رپورٹ طلب

 اقبال زیڈ احمد کی انکوائری کیخلاف  درخواست،پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے میں شریک ملزم اقبال زیڈ احمد کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے انکوائری افسر پیش ہوئے اور بتایا کہ اقبال زیڈ احمد کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں چند روز قبل ہی انکوائری سونپی گئی ہے لہٰذا جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...