غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس:مصطفی کمال اور دیگر ملزموں کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس
کراچی (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی نے کلفٹن میں رفاہی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ حسان صابر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر صحت سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی اور دیگر کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments