اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر مریم نواز اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کیلئے منتخب

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر مریم نواز اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کیلئے منتخب

وزیراعلیٰ عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے مسقط جائینگی ،اعزاز بے گھر افراد کے نام مریم نواز سے سپین کے سفیر کی ملاقات، لاہور بارسلونا کو سسٹر سٹی قراردینے ، پائلٹ فٹ بال اکیڈمی پر گفتگو

لاہور(سٹاف رپورٹر)اپنی چھت اپناگھر پروگرام پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کیلئے منتخب،عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا، یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلیٰ ترین بین الاقومی اعزازہے۔ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ مختلف افراد، شہروں،حکومت ،سرکاری اداروں،سول سوسائٹی،پرائیویٹ آرگنائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،پراجیکٹس وغیرہ کو دیا جاتا ہے - سکرول آف آنر ایوارڈسستی اورمناسب ترین رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے -37سال سے جاری 200 یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دئیے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں پہلی اورآخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے 2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے ۔ پاکستان کے علاوہ میانمر،برازیل،تیونس اورانگلینڈ /لندن کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ مریم نوازاپنی چھت اپناگھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی۔عمان کے کنونشن اینڈایگزیبیشن سنٹر میں مریم نواز کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپیش کیا جائے گا۔ مریم نوازنے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے۔

دریں اثنا مریم نوازسے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنانے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے سپین کے سفیرکی سفارتی خدمات کو سراہااور فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح پر مبارکباد دی،ملاقات میں سپین اور پنجاب کے درمیان کاروباری اور تجارتی مواقع کا جائزہ لیاگیا ،لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا جائزہ اورسپین اور پنجاب کے درمیان ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون پر غورکیاگیا،"لا لیگا "سپین کے تعاون سے لاہور میں کوچز اورفٹ بالرز کے لئے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز نے سپین کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...