امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے قطر میں امریکی اور ایرانی سفارت کاری کے کوآرڈینیٹر علی الثوادی کے ساتھ طویل ملاقات کا احوال شیئر کرتے ہوئے سینیٹر مرفی نے بتایا اس وقت ایران کے ساتھ نیا سفارتی معاہدہ مکمل طور پر ممکن ہے۔

کرس مرفی نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ فوجی حملے شروع کرنے کی بجائے اسی سفارتی ڈیل کو ترجیح دینی چاہئے۔

خطے میں جاری کشیدگی اور ماضی کی ناکام امن کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دشمنی کو دوبارہ ہوا دینے کے مقابلے میں بات چیت کے ذریعے امن کا قیام ہی اس وقت سب سے اہم اور قابل عمل راستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...