وزیراعظم کی قائد ن لیگ سے ملاقات ، ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال
شہباز شریف نے اپوزیشن سے مذاکرات،پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے بھی آگاہ کیا
لاہور (دنیا نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے گزشتہ روز ملاقات کی ، اس دوران ملکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments