حکومت رویہ میں لچک کا مظاہرہ کرے ،جے یو آئی(ف)

حکومت رویہ میں لچک کا مظاہرہ  کرے ،جے یو آئی(ف)

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنا خوش آئند تھا۔

حکومت رویہ میں لچک کا مظاہرہ کرے ۔ مذاکرات ہی سیاسی مسائل کے حل کا جمہوری راستہ ہیں ،حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے ۔ ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے ۔دونوں فریقین اپنے انداز گفتگو میں نرمی پیدا کریں، سیاسی کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور باہمی مفاہمت سے ہی ممکن ہے۔ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...