انٹر پارلیمنٹری یونین اجلاس میں شرکت
اروشا(دنیانیوز)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے تنزانیہ کے شہر اروشا میں منعقدہ انٹر پارلیمنٹری یونین کی 153 ویں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور ملٹری اے آئی کے ذمہ دارانہ ضابطہ کار سے متعلق پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو اجاگر کیا۔
بین الاقوامی امن اور سلامتی سے متعلق قائمہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ پاکستان مسلسل اس بات کی وکالت کرتا رہا ہے کہ ملٹری اے آئی کے استعمال میں بامعنی انسانی فیصلہ سازی اور انسانی کنٹرول کو یقینی بنایا جائے ،ملٹری اے آئی کے لیے بین الاقوامی ضابطے وضع کیے جائیں، اعتماد سازی اور خطرات میں کمی کے اقدامات کیے جائیں اور مکمل طور پر خودکار ہتھیاروں سے متعلق قانونی طور پر پابند بین الاقوامی قواعد تشکیل دیے جائیں۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت جنگ کو تیز کر سکتی ہے ، ہماری ذمہ داری یہ یقینی بنانا ہے کہ یہ دنیا کو تنازع کی جانب جانے کے عمل کو تیز نہ کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments