امن کیلئے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا
تنزانیہ(دنیا نیوز) چیئر مین سینیٹ سید یو سف رضا گیلا نی نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے مکا لمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
تنزانیہ میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی اور انسانی بااختیاری کا عالمی امن اور استحکام سے گہرا تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمولیت، اعتماد، امن اور مساوی مواقع کو عالمی تعلقات کی بنیاد بنانا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ کا جامع طرز حکمرانی، امن اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کا حامی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments