مظفرآباد شاہراہ N-75کی تعمیر کا نظرثانی شدہ پی سی ون منظور

مظفرآباد شاہراہ N-75کی تعمیر کا نظرثانی شدہ پی سی ون منظور

43.2کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر و تزئین کیلئے 15ارب 18کروڑ کا تخمینہ

اسلام آباد ( ایس ایم زمان ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مظفرآباد شاہراہ (N-75) کی تعمیر و تزئین کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی ، این ایچ اے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کے مطابق شاہراہ کی تعمیر و تزئین کے لیے 15 ارب 18کروڑ روپے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ، این ایچ اے کے منظور پی سی ون کے مطابق این 75 شاہراہ سترہ میل تا لوئر ٹوپا 43.2 کلومیٹر ہو گی ، (این ایچ اے )نے 15 ارب 18 کروڑ روپے لاگت کے ترمیم شدہ پی سی ون کو حتمی منظوری کے لئے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) اور ا یکنک (ECNEC) کو بھجوانے کی ہدایت کردی ۔ این ایچ اے نے منصوبے کو ایکنک سے منظوری کے لیے وزارت مواصلات کو بھجوا دیا 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...