سی ڈی اے کاکورال چوک تجاوزات کیخلاف نوٹس اسلا م آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی دارالحکو مت کے علاقہ ایکسپریس وے کورال چوک کے قریب سروس روڈ پر سی ڈی اے کی جانب سے دیئے گئے۔۔۔
تجاوزات کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،ملک ممتاز علی نامی شہری نے نوٹس کے خلاف دائر درخواست میں ڈائریکٹر سی ڈی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ رہائش گاہ کے ایک حصے میں 35 فٹ 7 انچ جگہ پر مبینہ تجاوزات کا الزام عائد کرتے ہوئے جگہ تین روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیاگیا،استدعاہے سی ڈی اے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیاجائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments