کرپشن و بدعنوانی کے الزامات پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک معطل
لاہور (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو معطل کر دیا۔
ترجمان کے مطابق عمران نوید اشرف کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments