کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعیناتی کیس ، انٹرویو نتائج آئندہ سماعت تک روکنے کاحکم
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تعیناتیوں کے خلاف کیس میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے۔۔۔
اور اگست میں ہونے والے انٹرویو کے نتائج جاری کرنے سے روکنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی،گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شاہد محمود کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے ، عدالتی حکم پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب جمع نہ ہو سکا، جس پر عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ ہوا تو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،عدالت نے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments