7ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کیخلاف انکوائری ختم، الزامات سے بری
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے خلاف شروع کی گئی انکوائری کارروائی ختم کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری سے بری ہونے والے ججز میں محمد ساجد علی سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ-IV لاہور، عابد حسین سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ ڈی جی خان، جاوید اقبال شیخ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ ڈی جی خان، محمد بلال بیگ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ ڈی جی خان، عتیق الرحمٰن سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ-I ملتان، منظر علی گل سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ-I ملتان اور ناصر حسین، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ-I ملتان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محمد ساجد علی اور جاوید اقبال شیخ انکوائری کے وقت ریٹائر ہو چکے تھے ، جبکہ عابد حسین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ، محمد بلال بیگ کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈی جی خان، منظر علی گل کو جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور ناصر حسین کو لاہور ہائیکورٹ کا ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی جے تعینات کیا گیا ہے ۔ عتیق الرحمن بھی بینکنگ کورٹ-I ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments