وفاقی اداروں میں گریڈ ایک تابائیس کی ایک لاکھ 9 ہزار 461 اسامیاں خالی
گریڈ 1تا 22تک اسامیوں کی کل تعداد 6لاکھ 48ہزار 542،اس وقت 5لاکھ 39ہزار 81افسران و ملازمین کا م کر رہے گریڈ 17تا 22میں 9ہزار 390اسامیاں خالی ، گریڈ 17کی 5ہزار 805اور گریڈ 18کی 2ہزار 518اسامیاں شامل گریڈ 1تا 16 میں گریڈ 16کی 17ہزار 594، گریڈ 5کی 14ہزار 689، گریڈ 7کی 12ہزار 755اسامیاں خالی پڑی ہیں گریڈ 14کی 9ہزار 296، گریڈ 11کی 5ہزار 870، گریڈ 9کی 4ہزار 553اور گریڈ 1کی 11ہزار 397 اسامیاں خالی ہیں
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت کے ماتحت وزارتوں، ڈویژنوں، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، محکموں اور آئینی اداروں میں گریڈ 1 تا 22 کی ایک لاکھ 9 ہزار 461 اسامیاں خالی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 تا 22 کی مجموعی طور پر 37 ہزار 259 اسامیاں منظور شدہ ہیں، جبکہ اس وقت 27 ہزار 869 افسران فرائض انجام دے رہے ہیں اور 9 ہزار 390 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 22 میں 106 منظور شدہ اسامیوں پر 76 افسران کام کر رہے ہیں اور 30 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 21 کی 530 اسامیوں پر 404 افسران تعینات ہیں اور 126 خالی ہیں۔ گریڈ 20 میں منظور شدہ 1 ہزار 257 اسامیوں کے مقابلے میں 1 ہزار 90 افسران تعینات ہیں اور 167 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 19 میں 3 ہزار 562 منظور شدہ اسامیوں پر 2 ہزار 818 افسران فرائض انجام دے رہے ہیں اور 744 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 18 کی 9 ہزار 948 اسامیوں پر 7 ہزار 430 افسران کام کر رہے ہیں جبکہ 2 ہزار 518 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 17 کی 21 ہزار 856 منظور شدہ اسامیوں میں سے 16 ہزار 51 افسران تعینات ہیں اور 5 ہزار 805 اسامیاں خالی ہیں۔وفاقی حکومت کے ماتحت گریڈ 1 تا 16 کی مجموعی طور پر منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 6 لاکھ 11 ہزار 283 ہے ، جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 212 ملازمین کام کر رہے ہیں اور ایک لاکھ 71 اسامیاں خالی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 16 کی 44 ہزار 704 اسامیوں میں سے 27 ہزار 110 پر ملازمین تعینات ہیں جبکہ 17 ہزار 594 خالی ہیں۔
گریڈ 15 کی 9 ہزار 136 اسامیوں پر 7 ہزار 383 ملازمین ہیں اور 1 ہزار 753 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 14 میں 31 ہزار 271 اسامیوں میں سے 21 ہزار 975 ملازمین تعینات ہیں جبکہ 9 ہزار 296 خالی ہیں۔ گریڈ 13 کی 13 ہزار 646 اسامیوں کے مقابلے میں 10 ہزار 382 ملازمین کام کر رہے ہیں اور 3 ہزار 264 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 12 میں 3 ہزار 825 اسامیوں پر 2 ہزار 630 ملازمین تعینات ہیں اور 1 ہزار 195 نشستیں خالی ہیں۔ گریڈ 11 میں 33 ہزار 216 اسامیوں کے مقابلے میں 27 ہزار 346 ملازمین ہیں جبکہ 5 ہزار 870 کی کمی ہے ۔ گریڈ 10 کی 9 ہزار 509 اسامیوں پر 7 ہزار 324 ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں اور 2 ہزار 185 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 9 کی 34 ہزار 153 اسامیوں میں سے 29 ہزار 600 ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ 4 ہزار 553 کی کمی کا سامنا ہے ۔ گریڈ 8 کی 17 ہزار 264 اسامیوں پر 15 ہزار 33 ملازمین ہیں اور 2 ہزار 231 اسامیاں خالی ہیں۔
گریڈ 7 کی 87 ہزار 262 منظور شدہ اسامیوں پر 74 ہزار 507 ملازمین تعینات ہیں اور 12 ہزار 755 نشستیں خالی ہیں۔ گریڈ 6 کی 68 ہزار 58 اسامیوں پر 66 ہزار 849 ملازمین ہیں جبکہ 1 ہزار 209 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 5 کی 113 ہزار 385 اسامیوں کے مقابلے میں 98 ہزار 696 ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں اور 14 ہزار 689 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 4 کی 24 ہزار 955 اسامیوں میں سے 20 ہزار 743 ملازمین تعینات ہیں جبکہ 4 ہزار 212 کی کمی ہے ۔ گریڈ 3 کی 7 ہزار 980 اسامیوں پر 7 ہزار 688 ملازمین کام کر رہے ہیں اور 292 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 2 کی 46 ہزار 65 اسامیوں میں سے 38 ہزار 489 ملازمین تعینات ہیں جبکہ 7 ہزار 576 اسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 1 کی 66 ہزار 854 اسامیوں کے مقابلے میں 55 ہزار 457 ملازمین فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور 11 ہزار 397 اسامیاں خالی ہیں۔مجموعی طور پر وفاقی اداروں میں گریڈ 1 تا 22 کی تمام منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 542 ہے ، جبکہ اس وقت 5 لاکھ 39 ہزار 81 ملازمین و افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments