پاک روس ’’دروژبا‘‘ مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر
اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی)پاکستان اور روسی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ، چراٹ میں ‘‘دروژبا’’(دوستی) کے نام سے روس اور پاکستان کی نویں مشترکہ فوجی مشقیں ہوئیں۔۔۔
پاکستان میں روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں روسی سفیر البرٹ پی خوروف نے شرکت کی، سفارت خانے کے مطابق مشقوں میں تاجکستان میں تعینات روسی 201ویں ملٹری بیس کے اہلکاروں اور پاکستان کی سپیشل فورسز نے حصہ لیا، فوجی دستوں نے دشوار گزار علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں باہمی رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ان ملٹری ڈرلز کے دوران جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ، اس دوران یو اے ویز (UAVs) کا بھی استعمال کیا گیا ،ملٹری ڈرلز کی کمان روس کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کرنل اولیگ اسٹیٹسوک اور پاکستان آرمی کے انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نجم، کمانڈر سپیشل آپریشنز فورسز میجر جنرل احمد جواد اور 22 سپیشل فورسز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد عمران اسلم نے کی، ٹیکٹیکل مظاہروں Tactical) (Demonstrations کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر نے مشقوں کی کامیاب تکمیل پر روسی اور پاکستانی فوجی اہلکاروں کو مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments