ہائیکورٹ :ڈاکٹرعظمیٰ ، نورین نیازی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

 ہائیکورٹ :ڈاکٹرعظمیٰ ، نورین نیازی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

گھریلو خواتین کو سخت قید میں رکھنا غیر قانونی :درخواستگزار شوہرڈاکٹر عظمیٰ خان 9مئی مقدمات میں ڈاکٹر عظمیٰ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6نومبر تک توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان ، نورین نیازی سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظر بند ڈاکٹر عظمیٰ خان اوراس کی بہنوں کی اہلخانہ اورنہ ہی وکلاء سے ملاقات کرائی جارہی، تینوں کومعمول کی ادویات اور اشیا بھی فراہم نہیں کرنے دی جارہیں ، گھریلو خواتین کو سخت قید میں رکھنا غیر قانونی ہے ، ٹرائل کورٹ نے بھی تینوں معمر بہنوں کی درخواست مسترد کر دی ۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار اور فیملی ممبرز کی ان سے ملاقات کا حکم دے ، وکیل کوبھی رسائی دی جائے ۔دوسری طرف لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ڈاکٹر عظمیٰ ، علیمہ خانم و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 نومبر تک توسیع کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ اور دلائل طلب کرلئے ۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چودھری،مسرت چیمہ و دیگر ملزم عدالت پیش ہوئے جبکہ عدالت نے اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ، بانی پی ٹی کی بہنیں نظر بندی کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...