بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری وفاقی آئینی عدالت پہنچے ، جہاں پی ٹی آئی کے وکلا نے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وکلانے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وکلا نے ایڈیشنل رجسٹرار سے کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی، جس پر رجسٹرار آفس نے کیس جلد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت جلد مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments