مردان :ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کے اغوا کا مقدمہ درج
مردان (نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے اغوا کا مقدمہ مردان میں درج کر لیا گیا۔
پولیس دستاویز کے مطابق مقدمہ تھانہ سٹی مردان میں عبدالسلام آفریدی کے پرسنل اسسٹنٹ سید عباد علی شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق عبدالسلام آفریدی جمعرات کی سہ پہر اپنے ہجرے کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران متعدد گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔نا معلوم افراد نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور وہ عبدالسلام آفریدی کو ان کی گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments