ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی عہدیدار آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (آن لائن) ہولی سٹی (ویٹیکن) کے ریاستوں و بین الاقوامی تنظیموں سے تعلقات کے سیکر ٹر ی آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر پاکستان کے اہم سفارتی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے جبکہ ہولی سٹی کے کسی سیکر ٹر ی کا بھی پاکستان کا یہ پہلا دورہ قرار دیا گیا۔ آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر کا استقبال ایڈیشنل سیکر ٹر ی خارجہ برائے یورپ سفیر عائشہ علی نے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments