صدر سے وفاقی محتسب کی ملاقات سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

  صدر سے وفاقی محتسب کی ملاقات  سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی خدمات سے استفادہ کر سکیں۔

صدر سے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے صدر مملکت کو سال 2025 کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جس کے مطابق وفاقی محتسب نے 2025 میں ریکارڈ 261,101 شکایات کا ازالہ کیا جبکہ 2024 میں 223,198 شکایات نمٹائی گئی تھیں ،وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد کی شرح 96.8 فیصد رہی ،انہوں نے بتایا کہ تقریباً 88 فیصد شکایات قانونی طور پر مقرر کردہ 60 روز کی مدت میں نمٹائی گئیں صدر نے اس امر پر زور دیا کہ وفاقی محتسب کی سرگرمیوں بالخصوص عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے ، دریں اثنا صدرِ مملکت کو گزشتہ دو سال کے دوران 6 ہزار سے زائد درخواستوں کو نمٹانے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کر دی گئی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت کو جسٹس عرفان قادر کنسلٹنٹ قانونی امور نے 2024 سے 2026 کے دوران 6 ہزار سے زائد درخواستوں کو نمٹانے سے متعلق ایوان صدر میں رپورٹ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...