الاٹمنٹ لیٹرزروکنے پرڈائریکٹرلینڈ FGEHA کوہٹادیاگیا
سعد بن اسد پرسیکٹر ایف 14اور 15کے 100الاٹمنٹ لیٹرز روکنے کاالزا م اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کی شکایات پر محکمانہ انکوائری شروع
اسلام آباد (عادل تنولی)سیکٹر ایف 14 اور ایف 15کے متاثرین کے 100سے زائد الاٹمنٹ لیٹرز روکے جانے کے معاملے پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کو عہدے سے ہٹا دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کی شکایات پر محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments