بھونگ انٹر چینج کی تعمیر، فنڈزجاری نہ کرنے پرہائیکورٹ برہم

 بھونگ انٹر چینج کی تعمیر، فنڈزجاری نہ کرنے پرہائیکورٹ برہم

ٹھیکیدار کو پیسے نہیں دینگے تو پراجیکٹ پر کام کیسے ہوگا؟،جسٹس محمدآصف کے ریمارکس

 اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے کی درخواست میں فنڈز کی ادائیگی کے لیے وزارت منصوبہ بندی اور فنانس کو ایک ماہ کا وقت دے دیا،گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار رئیس منیر کی جانب سے درخواست گزار وکیل وقار رانا عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شائستہ تبسم عدالت پیش ہوئیں اور ایک ماہ کا وقت دینے کی استدعاکی، وزارت منصوبہ بندی حکام نے کہا ایک سو ملین ہم نے آپکے پچھلے آرڈر کے بعد جاری کردیئے ، باقی کے لیے سیکنڈ کوارٹر تک وقت دیا جائے ،درخواستگزار وکیل رانا وقار نے کہا پراجیکٹ کے لیے ابھی ایک ارب70کروڑ چاہئیں، کم از کم ٹھیکیدار کے پیسے تو جاری کردیں ،جسٹس محمد آصف نے پراجیکٹ کے لئے فنڈز جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم یہاں سیاسی باتیں نہیں کر رہے قانون کی بات کر رہے ہیں،کتنا وقت لگے گا آپکو وہ بتادیں ہم وقت دے دینگے ،ٹھیکیدار کو پیسے نہیں دینگے تو پراجیکٹ پر کام کیسے ہوگا؟،وزارت منصوبہ بندی حکام نے کہاسیکنڈ کوارٹر تک فنڈز کا اجراء کردینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...