آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صدر ایمرجنسی لگا سکتے
اعلان کے بعد 10روز میں پارلیمنٹ کے ایوانوں میں منظوری کیلئے پیش کرنا ہوگا وفاقی حکومت صوبے کے تمام یا بعض فرائض خودسنبھال سکتی یا گورنر کو کہہ کرسکتی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئین کے آرٹیکل 232 کے مطابق جنگ اور داخلی انتشار پر صدر مملکت کسی صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کر سکتے ہیں، صدر کے اعلان کے بعد دس روز میں اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ دوران ایمرجنسی پارلیمنٹ کو کسی صوبے یا اس کے کسی حصے پر قانون سازی کا اختیار ہوگا، آرٹیکل 232 کے تحت وفاق کا انتظامی اختیار اس حد تک وسیع ہوجائے گا کہ وہ صوبے کو ہدایات دے سکے کہ صوبائی انتظامی اختیار کس طریقے سے استعمال کیا جائے ۔آرٹیکل 232 کے تحت وفاقی حکومت ایک حکم کے ذریعے صوبائی حکومت کے تمام یا بعض فرائض خود سنبھال سکتی ہے یا وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے فرائض گورنر کو سنبھالنے کی بھی ہدایت کر سکتی ہے جبکہ وفاقی حکومت صوبے کے کسی ادارے یا اتھارٹی سے متعلق آئینی دفعات کو معطل بھی کر سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments