پختونخوا پولیس نے پارلیمنٹرینز کی سکیورٹی واپس لے لی :صوبائی وزیر
مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار آئی جی پختونخوا ہونگے :شفیع جان بحیثیت ایم این اے مجھے سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے :آصف خان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی اور پارلیمنٹ کے تمام اراکین کی سکیورٹی خیبر پختونخوا پولیس نے واپس لے لی ہے، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹیرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبر پختونخوا ہوں گے ۔ادھر رکن قومی اسمبلی آصف خان نے کہا کہ اگر مجھے کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبر پختونخوا ہوں گے ، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بحیثیت ایم این اے مجھے سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments