ورلڈ بینک رپورٹ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کا آئینہ :اسد قیصر

ورلڈ بینک رپورٹ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کا آئینہ :اسد قیصر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کا ایسا آئینہ ہے جس سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔

 رپورٹ کے مطابق خطے میں یومیہ 3 ڈالر سے کم آمدن پر زندگی گزارنے والے غریب افراد میں سے 48 فیصد پاکستان میں رہتے ہیں، پاکستان میں غربت کی شرح 6.4 فیصد پوائنٹس سے بڑھ رہی ہے ، یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی بدحالی، بے بسی اور معاشی مشکلات کی دردناک تصویر ہے ۔سماجی ربطے کی ویب سائٹ‘‘ایکس’’پراپنے بیان میں انہوں نے کہا حکومت کی ترجیحات کا المیہ دیکھیے کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، مہنگے پٹرول اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے ہاتھوں پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کی تمام تر توجہ  سیاسی مخالفین کو دبانے ، ان کے خلاف کارروائیوں اور اقتدار کے تحفظ پر مرکوز ہے ۔ اسد قیصر نے مزید کہا حکمرانوں کو سمجھنا ہوگا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف محاذ آرائی سے غربت کم ہوگی نہ بے روزگاری ختم ،معاشی استحکام عوام کی قوتِ خرید بڑھانے ، حقیقی آمدن میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز طور پر حکومت پر قبضہ کرنے والے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا جھوٹا راگ الاپنے کی بجائے اپنی ناکام پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...