ادویات کی نگرانی کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا آغاز کیا جائے ،وزیر صحت
جائزہ اجلاس ، نظام کے نفاذ سے وابستہ چیلنجز اس کے موثر آپریشن کیلئے لائحہ عمل پر غور جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے سپلائی چین میں شفافیت یقینی بنائی جائے ، مصطفی کمال
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ادویات کی نگرانی کے استحکام ، سپلائی چین میں شفافیت اور جعلی و غیر معیاری ادویات کی گردش کو روکنے کے لیے 'فارماسیوٹیکل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم' کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر نے نظام کے نفاذ میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور اس کے بروقت اور موثر آغاز کو یقینی بنانے کے حوا لے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سپلائی چین کے دوران ادویات کی نگرانی کو بہتر بنانےم، شفافیت بڑھانے اور عوام کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے نظام کے نفاذ سے وابستہ چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا ،اس کے موثر آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا ،اس اقدام کا مقصد ادویات کی نگرانی کو مضبوط بنانا، ٹریس ایبلٹی (ادویات کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور سپلائی چین میں جعلی ادویات کے داخلے کو روکنے میں مدد کرنا ہے ،اجلاس میں عوامی صحت کے تحفظ اور ملک بھر میں معیاری ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے موثر ریگولیٹری اقدامات اور جدید نگرانی کے نظام کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments