ایکنک نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

کے پی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کا سولر پلانٹ شامل نائب وزیراعظم کی حکام کو مالیاتی نظم و ضبط برقرار ، تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )ایکنک نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نائب  وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی،منظور شدہ منصوبوں میں کے پی میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کا سولر پلانٹ شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب اربن لینڈ سسٹمز پراجیکٹ اور اسلام آباد میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق گوادر کیلئے واٹر سپلائی سکیم اور لسبیلہ کینال کی بحالی و تزئینِ نو کی منظوری دی گئی ،بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے بھی منظور کر لئے گئے ، نائب وزیراعظم نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، نائب وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تمام انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ۔ اسحق ڈار نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور سہولت ہو نی چا ہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...