سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں کہاں ہیں علم نہیں :علی محمد

سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں کہاں ہیں علم نہیں :علی محمد

پختونخوا میں کبھی چادر،چاردیواری کا تقدس پامال نہیں ہوا، اب ہورہا اختلافات کا حل مذاکرات :پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی پولیس کی حفاظتی تحویل میں کہاں اور کس جگہ ہیں، اس کا علم نہیں ، انہوں نے صوبے میں عجیب سی صورتحال پیدا کردی ،وزیراعلیٰ کو تحویل میں لینا قابل مذمت ہے ، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت جاری رکھنی چاہئے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری  کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ انگریز دور سے لے کر آج تک پختونخوا میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال نہیں ہوا،ایمر جنسی لگانے کے بعد اب یہ ہورہا ہے ،ایسے کاموں کو روکنا چاہئے ،اس سے حالات مزید خراب ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی اب بھی وزیراعلیٰ ہیں ،صوبائی ارکان کہیں چھپے نہیں تھے ، انہوں نے جان بچانی ہے اوراپنے آپ کو کسی کے حوالے نہیں کرنا،سہیل آفریدی رات ایک دو بجے تک ہمارے ساتھ گروپ میں تھے ، بہت ساری سیاسی سرگرمیاں چل رہی تھیں، پختونخوا کی تاریخ میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وزیر اعلیٰ کو اس طریقہ سے حراست میں لیا گیا ہو ، سہیل آفریدی کا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا و دیگر کسی رہنما سے رابطہ نہیں اور نہ ہی ان کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاع ہے ، جنید اکبر بارے بھی پارٹی کو معلوم نہیں کہاں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذاکرات 90 سے 95 فیصد کامیابی کے قریب تھے ، پھر ایسی کونسی فورسز تھی جو نہیں چاہتی تھی کہ سیاسی لوگ آپس میں بیٹھ کر پارلیمان میں اپنے مسائل حل کریں ،اس کے برے نتائج ہونگے ، ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو ختم کر دیا گیا، تحریک انصاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، ایکدوسرے کو گرانے کے بجائے مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، اختلافات کومذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...