پیپلز پارٹی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات،وسائل دے ،حافظ نعیم

پیپلز پارٹی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات،وسائل دے ،حافظ نعیم

جماعت اسلامی شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ناظم آباد ٹاؤن کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگرمنصوبوں کا افتتاح

کراچی (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و وسائل دے ، ناظم آباد ٹاؤن کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی، پانی و سیوریج کے نظام کی بہتری اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے منصوبوں کا افتتاح کر نے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو تعلیم،پانی، سیوریج ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ،جماعت اسلامی کے ٹاؤن محدود وسائل میں شہریوں کی خدمت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ٹاؤنز کو ترقیاتی فنڈز نہیں دئیے جبکہ صفائی، پانی اور سیوریج جیسے اہم معاملات میں بھی ٹاؤن اور یوسیز کو بے اختیار رکھا گیا ہے ۔جماعت اسلامی شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ،انہوں نے کہا جماعت اسلامی کوبلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا لیکن من پسند افراد کے نتائج بناکر کراچی کوجماعت اسلامی کے میئر سے محروم کر دیا گیا، جماعت اسلامی نے اختیارات کے لیے جدوجہد کے ساتھ دستیاب وسائل میں عوام کی خدمت کا عزم کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...