تحریک انصاف طالبان کی حمایت کرنا چاہتی تھی:پرویز خٹک

تحریک انصاف طالبان کی حمایت  کرنا چاہتی تھی:پرویز خٹک

نوشہرہ (این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔

نوشہرہ میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پرویزخٹک نے سیاست میں طویل اننگز کھیلی ہیں، پرویزخٹک اپنے دورمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کیلئے کام کرتے تھے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ باہمی مشاورت سے صوبے کو آگے لیجانے اور ترقی کیلئے کام کرناہے ، مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے ، پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، سیاسی طور پر ایسا فیصلہ اچھا نہیں ہوتا، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ مجبوری میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا، اگر پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...