ایف بی آر کا 551افسران کو غیر ملکی شہریت کی تفصیل جمع کرانیکا حکم

ایف بی آر کا 551افسران کو غیر ملکی شہریت کی تفصیل جمع کرانیکا حکم

گریڈ 22کا ایک، اکیس کے 13، بیس کے 77، انیس کے 96 افسرشامل

اسلام آباد (ایس ایم زمان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی شہریت اور بیرون ملک سفر سے متعلق معلومات جمع نہ کرانے والے 551 افسران کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ایف بی آر کی جاری کردہ فہرست کے مطابق معلومات جمع نہ کرانے والوں میں گریڈ 22 کا ایک، گریڈ 21 کے 13، گریڈ 20 کے 77، گریڈ 19 کے 96، گریڈ 18 کے 196 اور گریڈ 17 کے 168 افسران شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے قواعد کے تحت تمام افسران کو اپنی اور اپنے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت یا سفری دستاویزات سے متعلق تفصیلات مقررہ فارم پر جمع کرانا تھیں تاہم مذکورہ افسران تاحال مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...