ہائیکورٹ،سی سی ڈی مقابلوں کیخلاف درخواست پرجلد سماعت کاحکم

ہائیکورٹ،سی سی ڈی مقابلوں کیخلاف درخواست پرجلد سماعت کاحکم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کی شفاف تحقیقات کے لیے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی سی سی ڈیکے مبینہ مقابلوں سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جعلی پولیس مقابلوں کی وبا پورے ملک میں پھیل چکی ہے ،درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے فیصلہ کیا جائے ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس کو مرکزی درخواست کے ساتھ ہی لیں گے ،عدالت نے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...