اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،ترجمان چینی وزارت خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں پاکستان اور بحرین کے قریبی برادرانہ تعلقات اور ۔۔۔
کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ ترجیحات کے فروغ کیلئے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماننگ نے محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ وانگ یی کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ وانگ یی کیلئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments