فراڈکیس:درخواست ضمانت مستردہونے پرسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ضیاءاللہ گرفتار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )خصوصی جج سینٹرل اینٹی کرپشن کورٹ ہمایوں دلاور نے نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ضیاءاللہ خان طورو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔۔
ملزم ضیاءاللہ خان طورو کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں جعلی ڈگریوں، دھوکہ دہی اور مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر نیب میں ملازمت کے دوران اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور دھوکہ دہی کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ مقدمے کے مطابق ضیاءاللہ خان طورو نے 2012 میں چینی شہریوں کے ساتھ مل کر یونیورسل مائننگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کی، جبکہ اپنی اہلیہ کے نام پر پختونخوا مائنز کے قیام کے بعد شمالی وزیرستان میں مائننگ لیز حاصل کرنے کا بھی الزام ہے ۔ ایف آئی آر میں ملزم پر آمدن کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثے بنانے اور ملازمت کے حصول کے لیے پریسٹن یونیورسٹی اور کراچی سے ایم بی اے کی جعلی ڈگریاں جمع کرانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments