عدالتی حکم عدولی،ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ -II کو گرفتار کرنے ،تنخواہ ضبطی کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سول جج مریم شہریار نے ایک سال سے عدالتی ڈگری پر عمل درآمد نہ ہونے پرڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II کو گرفتارکرکے عدالت پیشکرنے اور اس کی تنخواہ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
عدالتی احکامات کے مطابق دکان کی منسوخی کا خط غیر قانونی قرار دینے کے باوجود سی ڈی اے عدالتی ڈگری پر عمل درآمد نہ کر سکا ،جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II سی ڈی اے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے ، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II کی گرفتاری اور حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کی تنخواہ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments