احسن بھون، اعظم تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑیگا:کیپٹن (ر)صفدر

  احسن بھون، اعظم تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑیگا:کیپٹن (ر)صفدر

بھون جہاں بھی پیش ہونگے ، ہمارے 100وکلا ڈگریاں لے کر پہنچیں گے ہماری عدالتوں اور ججز نے پاکستان کو کمزور کیا:راولپنڈی میں وکلا سے خطاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینئر وکیل احسن بھون کو استعفیٰ دینا پڑیگا۔ راولپنڈی ضلع کچہری میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن بھون کی ڈگری کے معاملے پر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو یکم نومبر کے بعد تحریک شروع کی جائے گیکیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ انہوں نے وزیر قانون کو پیغام دیا کہ ایسے شخص کو سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں کیوں کھڑا کیا گیا جس کی ڈگری جعلی ہے ۔ ہم مشروط دستبرداری کیلئے تیار ہیں، پہلے ڈگری دکھائی جائے ۔ احسن بھون جہاں پیش ہونگے ، ہمارے 100 وکلا ڈگریاں لے کر وہاں پہنچیں گے اور ہر عدالت میں ان سے ڈگری مانگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں اور ججز نے پاکستان کو کمزور کیا،ڈن بیس کے اربوں روپے امریکا اور یورپ پہنچے ہیں، ساجد تارڑ امریکا میں بیٹھ کر کیسے ارب پتی بن گیا ، ملک اور آئین کیلئے ابھی بہت قربانیاں دینا ہوں گی۔ آئین میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ جمہوری ادارے ہی ترمیم کرسکتے ہیں۔ ججز کی سلیکشن کے طریقہ کار میں ایک عالم کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ صفدر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتوں میں پیسے چلنے کی بات درست ہے تو وزیراعلیٰ سے سوال ہونا بنتا ہے ۔ انہوں نے پٹرول پمپ ملازم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ 10 کروڑ عوام کے منہ پر تھپڑ تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کا بدلہ لیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...