احسن بھون کا کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف 5ارب ہرجانے کا دعویٰ
بیانات سے میری قانونی خدمات ، پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا:ممبر جوڈیشل کمیشن پنجاب ڈیفی میشن ٹربیونل نے کیپٹن (ر)صفدر کو 11نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفی میشن ٹربیونل میں پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ٹربیونل نے دعوے کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 11 نومبر 2026 کے لیے نوٹس جاری کردیا۔احسن بھون نے اپنے دعوے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر نے ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر میری قانون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دیئے ،میں نے قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی، جس کی متعلقہ اداروں سے تصدیق بھی ہوچکی،مبینہ بیانات سے میری کئی دہائیوں پر محیط قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا۔ استدعا ہے ٹربیونل کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک ارب روپے عمومی ہرجانہ، دو ارب خصوصی ہرجانہ اور دو ارب تعزیری ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔احسن بھون نے مزید استدعا کی ہے کہ کیپٹن (ر)محمد صفدر کو مبینہ بیانات واپس لینے ، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments