نائیک سیف علی جنجوعہ کا 78واں یومِ شہادت ،خراج عقیدت پیش

 نائیک سیف علی جنجوعہ کا 78واں یومِ شہادت ،خراج عقیدت پیش

شہید کی قربانی مشعل راہ ، فیلڈ مارشل ، سربراہ فضائیہ و بحریہ کا بھی خراج عقیدت

 نکیال (دنیا نیوز) نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلالِ کشمیر کے 78ویں یومِ شہادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر 10کور لیفٹیننٹ جنرل توقیر عباس نے شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی۔ تقریب میں شہید کی عظیم قربانی اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و بحریہ کے علاوہ کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نائیک سیف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 1948 کی جنگ میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے پیر کلیوا کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔ شدید حملوں کے باوجود ثابت قدم رہے ، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی پاک فوج کی جرأت، استقامت کی علامت اور آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...