سندھ میں سرسوں، تل ، کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ،شرجیل

سندھ میں سرسوں، تل ، کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ،شرجیل

درآمدات پر انحصار کم،زرمبادلہ بچانے ، کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی کاشتکاروں کی مالی معاونت،زرعی اخراجات،پیداوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی فصلوں کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے ۔ مقامی سطح پر خوردنی تیل کی پیداوار بڑھنے سے درآمدات پر انحصار کم کرنے ، ملکی زرمبادلہ بچانے اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں سرسوں کی کاشت کا رقبہ 51 ہزار 870 ہیکٹر سے بڑھ کر 61 ہزار 165 ہیکٹر ہو گیا ہے جبکہ تل اور کینولا کی کاشت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ زیریں سندھ کے علاقوں میں سرسوں کی کاشت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر زرعی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کاشتکاروں کی مالی معاونت، زرعی اخراجات میں کمی اور مقامی زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ کاشتکاروں کو مالی معاونت کی فراہمی، کھاد پر سبسڈی، جدید زرعی مشینری کے فروغ اور آب پاشی کے وسائل کے مؤثر استعمال کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ کاشتکاروں کے لیے 14.9 ارب روپے کے اضافی امدادی پیکیج کے تحت ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی بھی دی جا رہی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...