کل کے اتحادی آج حریف، خواتین بھی میدان میں آگئیں

  کل کے اتحادی آج حریف، خواتین بھی میدان میں آگئیں

خواجہ آصف ،مولانا میں لفظی جنگ، اسمبلی میں کوئی شرم کوئی حیا ہوتی کی گونج جے یو آئی خواتین ممبران کی نعر ے بازی، ایوان کا ماحول سرد موسم میں گرم

 اسلام آباد(سیدقیصرشاہ )قومی اسمبلی میں کل کے اتحادی ایک دوسرے پر برس پڑے ،ایوان کا سیاسی درجہ حرارت اس قدربڑھ گیا کہ ماضی کے اتحادیوں نے ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیا ،خواتین ممبران بھی دفاع کے لئے سامنے آگئیں، خواجہ محمد آصف کے حوالے مولانا فضل الر حمن کے کل کے طنزیہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کہ سخت بیان کے بعد خواجہ آصف بھی کھل کر میدان میں آگئے اور یہاں تک کہہ دیا کہ آپ مجھے طعنہ دیتے ہیں، فضل الر حمن بھی کچھ شرم کریں خیبر پختونخوا حکومت میں حصہ دے دیا جاتا تو مولانا نے بیان نہ دیتے کیا گیا اس پر جے یو آئی کی خواتین ممبران بھی باآواز بلند بیک زبان کھڑے ہوکر بولنا شروع ہوگئیں جس کے باعث کانوں پڑی آوز تک سنائی نہیں دے رہی اس دوران خواجہ محمد آصف نے خواتیں ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری بہنیں ہیں کیا اب مولانا کو خواتین کی حمایت کی ضرورت پڑ گئی ہے ان کے مرد کہاں گئے اس پرایک بار پھرہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم وزیردفاع نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا منہ نہ کھلوائیں یہ تو کل کا ادھار تھا جو اتار دیا اس دوران جے یو آئی کے اراکین مسلسل نعرہ بازی کرتے رہے ، ایوان کا ماحول سرد موسم کے باوجود گرم رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...