وزیر اطلاعات سے اخبار فروش فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اطلاعات سے اخبار فروش فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

مارکیٹ بحالی درخواست پرعطاتارڑ کا وزیر داخلہ کو فون ،مسئلہ حل کرانیکی یقین دہا نی

اسلام آباد(دنیارپورٹ)اخبار فروش فیڈریشن کے ایک وفد نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اخبار فروشوں کے مسائل پر ان سے بات کی، خاص طور پر اخبار مارکیٹ اسلام آباد کے مسئلے پر عطا تارڑ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی ۔ وفد نے مسائل حل کرانیکی یقین دہا نی پر وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اخبار مارکیٹ جلد ازجلد کھل جائے گی اور دوبارہ وہاں پر سینکڑوں اخبار فروش کام کرسکیں گے ۔وفد میں فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...