تہران اجلاس کامیاب سفارتکاری کا ثبوت
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تہران اجلاس کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے ۔
کہ مکہ معاہدہ اور تہران اجلاس پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار کا واضح ثبوت ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور مقام کو بلند کیا ہے ۔ پاکستان آج ایک ایسی علاقائی قوت کے طور پر سامنے آ رہا ہے جو تنازعات میں گھرے ممالک کے درمیان رابطے اور مفاہمت کا پل بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments