کچہ میں آپریشن،جرائم پیشہ عناصر کی متعدد پناہ گاہیں تباہ

کچہ میں آپریشن،جرائم پیشہ  عناصر کی متعدد پناہ گاہیں تباہ

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

تونسہ، گاڈی سندیلہ، جھوک اتراء، صدر کالا اور صدر تونسہ کے دریائی و کچہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے ، جن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی متعدد کمین گاہیں اور پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں ۔کارروائیوں کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک مقامات کی نگرانی اور مطلوب ملزمان کی تلاش بھی کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...