انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
لاہور( آئی این پی)مالی سال 2025-26 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ۔
ایف بی آر کے حکام کے مطابق لیٹ فائلر کی کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے اور اب صرف فائلر اور نان فائلر کی درجہ بندی برقرار رہے گی۔تاخیر سے فائلر بننے کے لیے فرد واحد کو 25 ہزار روپے ، شراکتی کاروبار کو 50 ہزار روپے جبکہ کمپنیوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ دوسری طرف لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2 ستمبر کو حتمی شکل دے کر پورٹل پر جاری کیا گیا اورقانونی تقاضوں کے تحت گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2026 بنتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments