خاندانی حکومتیں،سیاست ختم کریں
کراچی (این این آئی) چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی سیاست کی مزید گنجائش نہیں، عوام کو سیاست میں حصہ لینا چاہیے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسائل عام پاکستانیوں تک پہنچانے اور اقتدار کو گلی محلوں تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان سے خاندانی حکومتوں اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments