بلوچستان آپریشن ، فتنہ الہندوستان و خوارج کے 17 دہشتگرد ہلاک ، سپاہی شہید

 بلوچستان آپریشن ، فتنہ الہندوستان و خوارج کے 17 دہشتگرد ہلاک ، سپاہی شہید

کھچی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 دہشتگرد مارے گئے ، اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد خاران میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ،7 ہلاک، حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے شہادت پائی

اسلام آباد ،راولپنڈی(نامہ نگار،دنیا نیوز)بلوچستان کے اضلاع کھچی اور خاران میں سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے  تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دونوں اضلاع میں الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ضلع کھچی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ضلع خاران میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشنز کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا سپاہی حکمت اللہ نے وطن کی خاطر جان قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...