بچوں کے جنسی استحصال پرمبنی موادپھیلانے کاالزام،2ملز م گرفتار

بچوں کے جنسی استحصال پرمبنی موادپھیلانے کاالزام،2ملز م گرفتار

دوسرے ملزم ساجد سے دو موبائل فون برآمد ،پیکاکے تحت مقدمہ درج،تفتیش شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد (CSAM) تیار کرنے ، رکھنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، جن میں سے ایک ملزم پر اپنے ہی بچے سے متعلق قابل اعتراض مواد بنانے اور پھیلانے کا الزام ہے ۔این سی سی آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی نگرانی میں بچوں کے استحصال اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ساجد علی اور اسد سیف کو گرفتار کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد تیار کرنے ، اپنے پاس رکھنے ، اس کی ترسیل اور فروخت میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم اسد سیف پر اپنے ہی بچے سے متعلق قابل اعتراض مواد تیار کرنے اور اسے پھیلانے کا الزام ہے ، جبکہ دوسرا ملزم ساجد علی بھی مبینہ طور پر اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا ہے ۔این سی سی آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔ کارروائی کے دوران ملزم ساجد علی کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے دو موبائل فون بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیئے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ایجنسی کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...