پٹرول 5روپے 45پیسے ، ڈیزل 3روپے 68پیسے لٹر سستا
پٹرول 369روپے 06پیسے ، ڈیزل 391روپے 52پیسے فی لٹر ہوگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آج 4 نومبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے مسلسل دوسرے روز پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کردیا ۔وزارت پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 374 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 369 روپے 06 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کی کمی کی گئی، اس کے بعد ڈیزل کی قیمت 395 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 391 روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔یاد رہے 17 جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 32 مرتبہ کمی اور 39 مرتبہ اضافہ کیا گیا ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 28 مرتبہ کمی ہوئی اور 45 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments