انتخابی اصلاحات کمیٹی پرایم کیو ایم کے تحفظات، پی پی کے نام فائنل

انتخابی اصلاحات کمیٹی پرایم کیو ایم کے تحفظات، پی پی کے نام فائنل

سید امین الحق کا طارق فضل چودھری سے ٹیلی فونک رابطہ ، فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ شیری رحمن، فاروق نائیک، اعجاز جاکھرانی، ضمیر گھومرو ،شہادت اعوان کمیٹی کا حصہ

اسلام آباد (دنیا نیوز)انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم نے صرف ایک رکن شامل کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کر دیا،ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے حکومتی چیف و ہیپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے  ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم کی صرف ایک نشست مختص کرنے کے فیصلے پر تحفظات سے آگاہ کیا ،سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کی بڑی اتحادی جماعت ہے اور اسے پارلیمانی کمیٹی میں مناسب نمائندگی ملنی چا ہئے ، قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 22 ارکان موجود ہیں، اس لئے کمیٹی میں ایک کے بجائے دو ارکان شامل کئے جانے چاہئیں ،رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ دو سے تین روز میں فیصلہ کرکے ایم کیو ایم کو آگاہ کرے گی۔

دوسری پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لئے اپنے پانچ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ،پی پی ذرائع کے مطابق شیری رحمن، فاروق ایچ نائیک، اعجاز جاکھرانی، ضمیر گھومرو اور شہادت اعوان کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے انتخابی اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں اپنے نمائندوں کے نام فائنل کر لئے ہیں، اعجاز جاکھرانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی قیادت کریں گے ،دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے پانچ ارکان شامل ہوں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے نو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا ایک رکن کمیٹی کا حصہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...